the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ناندیڑ:22؍اگست (اعتمادنیوز) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی ملکیت کواپنی ملکیت بتاکر اسے فروخت کرکے فریادی کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے پرناندیڑ کے 9 پراپرٹی ڈیلرس کے خلاف دیہی پولس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب شمیم سلطانہ محمود علی خان عمر 70 ‘ وظیفہ یاب معلمہ‘ ساکن رحمت نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے پراپرٹی ڈیلرس ملزمین محمد وقار احمدخاں مسعوداحمدخاں ساکن دیگلورناکہ ناندیڑ‘ سید مرتضیٰ سید رزاق ساکن بلال نگر ‘ محمدرفیق محمدابراہیم ‘چوک بازار ‘امن خان سلیم خان ساکن دیگلورناکہ ‘ مختار خان معصوم خان ساکن خسرو نگر’غوث ‘ شاکر ‘ وسیم ‘ خان صاحب نے 26؍ڈسمبر 2011 تا03؍اگست 2014ء کے درمیان گاڑھے گاؤں روڈ برہمپوری میں سروے نمبر 18/2 ’پلاٹ نمبر 41‘سائز40/30 و



پلاٹ نمبر 42‘سائز 4023530‘ پلاٹ نمبر 46‘47‘48 بالترتیب سائز 4023530‘ کو اپنی ملکیت بتایا جبکہ یہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے۔یہ پلاٹس فریادی کو1, 03,000/- روپے اور62,000/- اور 46‘47‘48 پلاٹ کے جعلی دستاویزات تیار کرکے فریادی کو فروخت کردئیے ۔یہ اس بات کا انکشاف ہوا تو فریادی اُن نے معاہدہ ختم کردیا اوراپنی اداکردہ رقم واپس طلب کی ۔ جس کیلئے انھیں چیک نمبر 540564 ‘رقم3لاکھ 64ہزار‘500روپے ‘بتاریخ3-6-2014اور دوسرا چیک نمبر 54065‘رقم 3لاکھ 64ہزار 500روپے ‘بتاریخ 3-8-2014 کو دیا لیکن بینک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی صورت میں دونوں چیکس باؤنس ہوگئے اس طرح مذکورہ افراد نے فریادی کے ساتھ دھوکہ دہی کی ۔ پولس نے اس شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 420‘468‘470‘471‘506‘34کے تحت جرم درج کیا ہے ۔ہیڈکانسٹیبل راٹھوڑ اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.